Saturday, January 1, 2011

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1677


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
عمرہ کا بیان
باب
جب حج یا عمرہ یا جہاد سے واپس ہو تو کیا کہے؟
حدیث نمبر
1677
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ إِذَا قَفَلَ مِنْ غَزْوٍ أَوْ حَجٍّ أَوْ عُمْرَةٍ يُکَبِّرُ عَلَی کُلِّ شَرَفٍ مِنْ الْأَرْضِ ثَلَاثَ تَکْبِيرَاتٍ ثُمَّ يَقُولُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيکَ لَهُ لَهُ الْمُلْکُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَی کُلِّ شَيْئٍ قَدِيرٌ آيِبُونَ تَائِبُونَ عَابِدُونَ سَاجِدُونَ لِرَبِّنَا حَامِدُونَ صَدَقَ اللَّهُ وَعْدَهُ وَنَصَرَ عَبْدَهُ وَهَزَمَ الْأَحْزَابَ وَحْدَهُ
عبدﷲ بن یوسف، مالک، نافع، عبدﷲ بن عمر رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم جب جہاد یاحج یا عمرہ سے واپس لوٹتے تو ہر بلند زمین پر تین تکبیریں کہتے پھر فرماتے لا الہ الا ﷲ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمد و ھو علی کل شئی قدیر آئبون، تائبون، عابدون، ساجدون، لربنا، حامدون، صدق ﷲ وعدہ ونصر عبدہ، وھزم الاحزاب وحدہ (ﷲ کے سواء کوئی معبود نہیں اس کا کوئی شریک نہیں، ملک اسی کا ہے اور اسی کے لئے حمد ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے، ہم لوٹنے والے، توبہ کرنے والے عبادت کرنے والے اور سجدہ کرنے والے، اپنے رب کی تعریف کرنے والے ہیں ﷲ نے اپنا وعدہ سچا کیا اپنے بندے کی مدد کی اور کافروں کی فوج کو تنہا شکست دیدی)



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment