Saturday, January 1, 2011

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1710


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
عمرہ کا بیان
باب
محرم کون ہے جانور مار سکتا ہے
حدیث نمبر
1710
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ قَالَ حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ بَيْنَمَا نَحْنُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَارٍ بِمِنًی إِذْ نَزَلَ عَلَيْهِ وَالْمُرْسَلَاتِ وَإِنَّهُ لَيَتْلُوهَا وَإِنِّي لَأَتَلَقَّاهَا مِنْ فِيهِ وَإِنَّ فَاهُ لَرَطْبٌ بِهَا إِذْ وَثَبَتْ عَلَيْنَا حَيَّةٌ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اقْتُلُوهَا فَابْتَدَرْنَاهَا فَذَهَبَتْ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وُقِيَتْ شَرَّکُمْ کَمَا وُقِيتُمْ شَرَّهَا قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ إِنَّمَا أَرَدْنَا بِهَذَا أَنَّ مِنًی مِنْ الْحَرَمِ وَأَنَّهُمْ لَمْ يَرَوْا بِقَتْلِ الْحَيَّةِ بَأْسًا
عمر بن حفص بن غیاث، حفص بن غیاث، اعمش، ابراہیم، اسود، عبدﷲ بن مسعود رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک بار ہم نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کے ساتھ منیٰ میں ایک غار میں تھے کہ آپ پر سورۃ المرسلات نازل ہوئی- آپ اس کو تلاوت کر رہے تھے اور میں اس کو آپ کے منہ سے سن سیکھ رہا تھا ابھی ختم بھی نہیں کیا تھا کہ ہم ہر ایک سانپ کودا- نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اسے مار ڈالو، ہم اس کی طرف دوڑے وہ بھاگ گیا- نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ تمہارے شر سے بچ گیا جس طرح تم اس کے شر سے بچ گئے- ابوعبدﷲ (بخاری) نے بیان کیا کہ اس حدیث سے میرا مقصود یہ ہے کہ منیٰ حرم میں داخل ہے اور صحابہ نے وہاں سانپ کے مار ڈالنے میں کوئی مضائقہ نہیں-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment