کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
روزے کا بیان
باب
روزہ گناہوں کا کفارہ ہے۔
حدیث نمبر
1773
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا جَامِعٌ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ قَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مَنْ يَحْفَظُ حَدِيثًا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْفِتْنَةِ قَالَ حُذَيْفَةُ أَنَا سَمِعْتُهُ يَقُولُ فِتْنَةُ الرَّجُلِ فِي أَهْلِهِ وَمَالِهِ وَجَارِهِ تُکَفِّرُهَا الصَّلَاةُ وَالصِّيَامُ وَالصَّدَقَةُ قَالَ لَيْسَ أَسْأَلُ عَنْ ذِهِ إِنَّمَا أَسْأَلُ عَنْ الَّتِي تَمُوجُ کَمَا يَمُوجُ الْبَحْرُ قَالَ وَإِنَّ دُونَ ذَلِکَ بَابًا مُغْلَقًا قَالَ فَيُفْتَحُ أَوْ يُکْسَرُ قَالَ يُکْسَرُ قَالَ ذَاکَ أَجْدَرُ أَنْ لَا يُغْلَقَ إِلَی يَوْمِ الْقِيَامَةِ فَقُلْنَا لِمَسْرُوقٍ سَلْهُ أَکَانَ عُمَرُ يَعْلَمُ مَنْ الْبَابُ فَسَأَلَهُ فَقَالَ نَعَمْ کَمَا يَعْلَمُ أَنَّ دُونَ غَدٍ اللَّيْلَةَ
علی بن عبدﷲ ، سفیان، جامع، ابووائل، حذیفہ، حضرت عمر رضی ﷲ عنہ نے فرمایا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم سے فتنہ کے متعلق حدیثیں کس کو زیادہ یاد ہیں؟ حذیفہ نے کہا میں نے آپ کو کہتے ہوئے سنا کہ انسان کی آزمائش اسکے بال بچوں اور اس کے مال اور پڑوسی میں ہوتی ہے- نماز روزہ اور صدقہ اسکے لئے کفارہ ہیں- حضرت عمر رضی ﷲ عنہ نے فرمایا کہ میں اس کے متعلق نہیں پوچھتا ہوں میں تو اسکے متعلق پوچھ رہا ہوں جو سمندروں کی موجوں کی طرح لہریں مارے گا- کہا کہ اس کے آگے ایک دروازہ بند ہے پوچھا کھولا جائے گا یا توڑا جائے گا؟ کہا توڑا جائے گا اور یہ اس لائق نہیں ہوگا کہ قیامت تک بند ہو، ہم لوگوں نے مسروق سے کہا کہ ان سے پوچھو آیا عمر رضی ﷲ عنہ جانتے تھے کہ دروازہ کون ہے؟ مسروق نے ان سے پوچھا تو انہوں نے کہا ہاں! جس طرح انہیں کل دن کے بعد رات آنے کا یقین ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment