کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
روزے کا بیان
باب
نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کا فرمانا کہ جب تم چاند دیکھو تو روزہ رکھو۔
حدیث نمبر
1789
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ آلَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ نِسَائِهِ وَکَانَتْ انْفَکَّتْ رِجْلُهُ فَأَقَامَ فِي مَشْرُبَةٍ تِسْعًا وَعِشْرِينَ لَيْلَةً ثُمَّ نَزَلَ فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ آلَيْتَ شَهْرًا فَقَالَ إِنَّ الشَّهْرَ يَکُونُ تِسْعًا وَعِشْرِينَ
عبدالعزیز بن عبدﷲ ، سلیمان بن بلال، حمید، انس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی بیویوں کے پاس ایک مہینہ تک نہ جانے کی قسم کھائی تھی اور آپ کے پاؤں میں موچ آگئی تھی- آپ انتیس راتوں تک بالا خانے میں رہے پھر اترے لوگوں نے عرض کیا یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم! آپ نے ایک مہینہ تک علیحدہ رہنے کی قسم کھائی تھی آپ نے فرمایا مہینہ انتیس دن کا بھی ہوتا ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment