کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
روزے کا بیان
باب
اللہ تعالی کا فرمانا کہ کھاتے پیتے رہو جب تک کہ سفید دھاگہ سیاہ دھاگے سے تم پر کھل نہ جائے۔
حدیث نمبر
1794
حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ قَالَ أَخْبَرَنِي حُصَيْنُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ لَمَّا نَزَلَتْ حَتَّی يَتَبَيَّنَ لَکُمْ الْخَيْطُ الْأَبْيَضُ مِنْ الْخَيْطِ الْأَسْوَدِ عَمَدْتُ إِلَی عِقَالٍ أَسْوَدَ وَإِلَی عِقَالٍ أَبْيَضَ فَجَعَلْتُهُمَا تَحْتَ وِسَادَتِي فَجَعَلْتُ أَنْظُرُ فِي اللَّيْلِ فَلَا يَسْتَبِينُ لِي فَغَدَوْتُ عَلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَکَرْتُ لَهُ ذَلِکَ فَقَالَ إِنَّمَا ذَلِکَ سَوَادُ اللَّيْلِ وَبَيَاضُ النَّهَارِ
حجاج بن منہال، ہشیم، حصین بن عبدالرحمن، شعبی، عدی بن حاتم سے روایت کرتے ہیں کہ جب آیت، حتی یتبین لکم الخیط الابیض من الخیط الاسود،، نازل ہوئی تو ہم نے سیاہ اور سفید دونوں رنگ کی رسیاں لے کر تکیہ کے نیچے رکھ لیں، میں رات کو دیکھتا رہا لیکن اس کا رنگ ظاہر نہ ہو سکا، صبح کے وقت میں رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کی خدمت میں پہنچا اور میں نے یہ حال بیان کیا تو آپ نے فرمایا کہ اس مراد رات کی سیاہی اور صبح کی سفیدی ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment