کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
روزے کا بیان
باب
رمضان کے چند روزے رکھ کر سفر کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر
1819
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ حَمْزَةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ جَابِرٍ أَنَّ إِسْمَاعِيلَ بْنَ عُبَيْدِ اللَّهِ حَدَّثَهُ عَنْ أُمِّ الدَّرْدَائِ عَنْ أَبِي الدَّرْدَائِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ خَرَجْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَعْضِ أَسْفَارِهِ فِي يَوْمٍ حَارٍّ حَتَّی يَضَعَ الرَّجُلُ يَدَهُ عَلَی رَأْسِهِ مِنْ شِدَّةِ الْحَرِّ وَمَا فِينَا صَائِمٌ إِلَّا مَا کَانَ مِنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَابْنِ رَوَاحَةَ
عبدﷲ بن یوسف، یحیی بن حمزہ، عبدالرحمن بن یزید بن جابر، اسمعیل بن عبیدﷲ ، ام درداء رضی ﷲ عنہا، ابودرداء رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتی ہیں انہوں نے بیان کیا کہ ہم لوگ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں روانہ ہوئے، گرمی کا دن تھا- آدمی سخت گرمی کے سبب سے اپنا ہاتھ اپنے سر پر رکھ لیتا تھا اور ہم میں رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم اور ابن رواحہ رضی ﷲ عنہ کے سوا اور کوئی شخص روزہ دار نہیں تھا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment