کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
روزے کا بیان
باب
پانی وغیرہ جو آسانی سے مل جائے اس سے افطار کرے۔
حدیث نمبر
1830
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ حَدَّثَنَا الشَّيْبَانِيُّ سُلَيْمَانُ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوْفَی رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ سِرْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ صَائِمٌ فَلَمَّا غَرَبَتْ الشَّمْسُ قَالَ انْزِلْ فَاجْدَحْ لَنَا قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ لَوْ أَمْسَيْتَ قَالَ انْزِلْ فَاجْدَحْ لَنَا قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ عَلَيْکَ نَهَارًا قَالَ انْزِلْ فَاجْدَحْ لَنَا فَنَزَلَ فَجَدَحَ ثُمَّ قَالَ إِذَا رَأَيْتُمْ اللَّيْلَ أَقْبَلَ مِنْ هَا هُنَا فَقَدْ أَفْطَرَ الصَّائِمُ وَأَشَارَ بِإِصْبَعِهِ قِبَلَ الْمَشْرِقِ
مسدد، عبدالواحد، شیبانی، عبدﷲ بن ابی اوفی سے روایت کرتے ہیں کہ ہم رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں چلے اور آپ روزے سے تھے جب آفتاب ڈوب گیا تو فرمایا کہ اتر کر ہمارے لئے ستو گھول- اس نے عرض کیا یا رسول ﷲ شام تو ہونے دیجئے- آپ نے فرمایا اتر کر ہمارے لئے ستو گھول اس نے عرض کیا ابھی تو دن باقی ہے- آپ نے فرمایا اتر کر ہمارے لئے ستو گھول- چناچہ وہ اترا اور اس نے ستو گھولا، پھر آپ نے فرمایا کہ جب تم دیکھو کہ رات اس طرف آگئی تو روزہ دار کے افطار کا وقت آگیا اور اپنی انگلیوں سے پورب کی طرف اشارہ کیا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment