کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
روزے کا بیان
باب
روزے میں مہمان کا حق ادا کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر
1848
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا هَارُونُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا عَلِيٌّ حَدَّثَنَا يَحْيَی قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ قَالَ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَکَرَ الْحَدِيثَ يَعْنِي إِنَّ لِزَوْرِکَ عَلَيْکَ حَقًّا وَإِنَّ لِزَوْجِکَ عَلَيْکَ حَقًّا فَقُلْتُ وَمَا صَوْمُ دَاوُدَ قَالَ نِصْفُ الدَّهْرِ
اسحق، ہارون بن اسمعیل، علی، یحیی، ابوسلمہ، عبدﷲ بن عمرو بن عاص سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میرے پاس رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم تشریف لائے اور پوری حدیث بیان کی یعنی تیرے مہمان کا تجھ پر حق ہے اور تیری بیوی کا تجھ پر حق ہے میں نے پوچھا کہ داؤد علیہ السلام کا روزہ کیسا تھا؟ آپ نے فرمایا ایک دن روزہ رکھتے اور دوسرے دن افطار کرتے۔
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment