کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
خرید و فروخت کا بیان
باب
فتنہ فساد وغیرہ کے زمانہ میں ہتھیاروں کے بیچنے کا بیان۔
حدیث نمبر
1967
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِکٍ عَنْ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ عَنْ عُمَرَ بْنِ کَثِيرِ بْنِ أَفْلَحَ عَنْ أَبِي مُحَمَّدٍ مَوْلَی أَبِي قَتَادَةَ عَنْ أَبِي قَتَادَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ حُنَيْنٍ فَأَعْطَاهُ يَعْنِي دِرْعًا فَبِعْتُ الدِّرْعَ فَابْتَعْتُ بِهِ مَخْرَفًا فِي بَنِي سَلِمَةَ فَإِنَّهُ لَأَوَّلُ مَالٍ تَأَثَّلْتُهُ فِي الْإِسْلَامِ
عبدﷲ بن مسلمہ، مالک، یحیی بن سعید، ابن افلح، ابومحمد (ابوقتادہ کا غلام) ابوقتادہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ ہم رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کے ساتھ حنین کے سال نکلے اور آپ نے ایک زرہ عطا کی میں نے اس کو بیچ دیا اور میں نے اس کی قیمت کے بدلے میں بنی سلمہ میں ایک باغ خریدا اور وہ پہلا مال ہے میں نے اسلام میں حاصل کیا تھا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment