Wednesday, February 16, 2011

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:2490


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
گواہیوں کا بیان
باب
اللہ تعالیٰ کا قول ان الذین یشترون بعھد اللہ و ایمانھم ثمنا قلیلا
حدیث نمبر
2490
حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا الْعَوَّامُ قَالَ حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ أَبُو إِسْمَاعِيلَ السَّکْسَکِيُّ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوْفَی رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَقُولُ أَقَامَ رَجُلٌ سِلْعَتَهُ فَحَلَفَ بِاللَّهِ لَقَدْ أَعْطَی بِهَا مَا لَمْ يُعْطِهَا فَنَزَلَتْ إِنَّ الَّذِينَ يَشْتَرُونَ بِعَهْدِ اللَّهِ وَأَيْمَانِهِمْ ثَمَنًا قَلِيلًا وَقَالَ ابْنُ أَبِي أَوْفَی النَّاجِشُ آکِلُ رِبًا خَائِنٌ
اسحق یزید بن ہارون عوام ابراہیم ابواسمٰعیل سکسکی بواسطہ عبدﷲ بن ابی اوفی سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نے اپنا سامان بازار میں لگایا اور ﷲ کی قسم کھائی کہ اس کو یہ چیز اتنے میں ملی ہے حالانکہ اتنے داموں میں اس نے نہیں خریدا تھا- تو یہ آیت نازل ہوئی کہ بے شک جو لوگ ﷲ کے عہد اور اپنی قسموں کے ساتھ تھوڑی قیمت وصول کرتے ہیں الخ اور ابن ابی اوفی نے کہا دلالی کرنے والا اور سود خوار اور خائن ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment