کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
انصار کے وفود
حدیث نمبر
3609
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ بُکَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا عَنْبَسَةُ حَدَّثَنَا يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ کَعْبِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ کَعْبٍ وَکَانَ قَائِدَ کَعْبٍ حِينَ عَمِيَ قَالَ سَمِعْتُ کَعْبَ بْنَ مَالِکٍ يُحَدِّثُ حِينَ تَخَلَّفَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزْوَةِ تَبُوکَ بِطُولِهِ قَالَ ابْنُ بُکَيْرٍ فِي حَدِيثِهِ وَلَقَدْ شَهِدْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةَ الْعَقَبَةِ حِينَ تَوَاثَقْنَا عَلَی الْإِسْلَامِ وَمَا أُحِبُّ أَنَّ لِي بِهَا مَشْهَدَ بَدْرٍ وَإِنْ کَانَتْ بَدْرٌ أَذْکَرَ فِي النَّاسِ مِنْهَا
یحییٰ بن بکیر لیث عقیل ابن شہاب (دوسری سند) احمد بن صالح عنبسہ یونس ابن شہاب عبدالرحمن بن عبد ﷲ بن کعب بن مالک کعب بن مالک کے نابینا ہونے کے بعد ان کو پکڑ کر لے جانے والے عبد ﷲ بن کعب حضرت کعب بن مالک رضی ﷲ عنہ روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنا وہ قصہ جب وہ غزوہ تبوک میں رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم سے پیچھے رہ گئے تھے سنایا اور پورا واقعہ سنایا ابن بکیر کہتے ہیں کہ ان کے قصے میں یہ بھی تھا کہ میں سب (بیعت) عقبہ میں رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کے ساتھ تھا جب کہ ہم نے اسلام پر قائم رہنے کا عہد و پیمان کیا تھا اور مجھے اس کے بدلہ میں بدر کی حضوری پسند نہیں اگرچہ لوگوں میں بدر کا زیادہ تذکرہ ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment