کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
انصار کے وفود
حدیث نمبر
3613
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ أَبِي الْخَيْرِ عَنْ الصُّنَابِحِيِّ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ قَالَ إِنِّي مِنْ النُّقَبَائِ الَّذِينَ بَايَعُوا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ بَايَعْنَاهُ عَلَی أَنْ لَا نُشْرِکَ بِاللَّهِ شَيْئًا وَلَا نَسْرِقَ وَلَا نَزْنِيَ وَلَا نَقْتُلَ النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ وَلَا نَنْتَهِبَ وَلَا نَعْصِيَ بِالْجَنَّةِ إِنْ فَعَلْنَا ذَلِکَ فَإِنْ غَشِينَا مِنْ ذَلِکَ شَيْئًا کَانَ قَضَائُ ذَلِکَ إِلَی اللَّهِ
قتیبہ لیث یزید بن ابی حبیب ابوالخیر صنابحی حضرت عبادہ بن صامب رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں کہ میں ان نقیبوں میں تھا جنہوں نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم سے بیعت کی تھی وہ فرماتے ہیں کہ ہم نے آپ سے جنت کے وعدہ پر بیعت کی تھی کہ ہم ﷲ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک نہ کریں گے چوری نہ کریں گے زنانہ کریں گے اور جس کے قتل کو ﷲ تعالیٰ نے حرام کیا ہے ہم اسے قتل نہ کریں گے اور لوٹ مار نہ کریں گے اور نہ آپ کی نافرمانی کریں گے زنا نہ کریں گے اور لوٹ مار نہ کریں گے اور نہ آپ کی نافرمانی کیں گے اگر ہم اس کی تعمیل کریں تو جنت ملے گی- اور اگر خلاف ورزی کریں گے تو اس کا فیصلہ ﷲ کے حوالہ ہو گا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment