Saturday, May 7, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1416,TotalNo:3952


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
غزوات کا بیان
باب
غزوہ فتح (مکہ) کا بیان جو رمضان میں پیش آیا
حدیث نمبر
3952
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ قَالَ حَدَّثَنِي عُقَيْلٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَزَا غَزْوَةَ الْفَتْحِ فِي رَمَضَانَ قَالَ وَسَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ يَقُولُ مِثْلَ ذَلِکَ وَعَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَخْبَرَهُ أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ صَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّی إِذَا بَلَغَ الْکَدِيدَ الْمَائَ الَّذِي بَيْنَ قُدَيْدٍ وَعُسْفَانَ أَفْطَرَ فَلَمْ يَزَلْ مُفْطِرًا حَتَّی انْسَلَخَ الشَّهْرُ
عبد ﷲ بن یوسف، لیث، عقیل ابن شہاب، عبیدﷲ بن عبدﷲ بن عتبہ حضرت ابن عباس رضی ﷲ عنہما سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے غزوہ فتح (مکہ) رمضان میں کیا، زہری کہتے ہیں کہ میں نے ابن مسیب سے بھی ایسا ہی سنا ہے اور عبیدﷲ نے بواسطہ حضرت ابن عباس رضی ﷲ عنہما سے روایت کیا ہے کہ آنحضرت صلی ﷲ علیہ وسلم نے روزہ رکھا یہاں تک کہ جب (مقام) کدید میں اس چشمہ میں پہنچے جو قدید اور عسفان کے درمیان ہےتو آپ نے روزہ افطار کیا پھر اس ماہ کے ختم ہونے تک روزہ نہیں رکھا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment