کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
اللہ کا قول کہ جس طرح ہم نے پہلے پیدا کیا۔
حدیث نمبر
4388
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ النُّعْمَانِ شَيْخٌ مِنْ النَّخَعِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ خَطَبَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنَّکُمْ مَحْشُورُونَ إِلَی اللَّهِ حُفَاةً عُرَاةً غُرْلًا کَمَا بَدَأْنَا أَوَّلَ خَلْقٍ نُعِيدُهُ وَعْدًا عَلَيْنَا إِنَّا کُنَّا فَاعِلِينَ ثُمَّ إِنَّ أَوَّلَ مَنْ يُکْسَی يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِبْرَاهِيمُ أَلَا إِنَّهُ يُجَائُ بِرِجَالٍ مِنْ أُمَّتِي فَيُؤْخَذُ بِهِمْ ذَاتَ الشِّمَالِ فَأَقُولُ يَا رَبِّ أَصْحَابِي فَيُقَالُ لَا تَدْرِي مَا أَحْدَثُوا بَعْدَکَ فَأَقُولُ کَمَا قَالَ الْعَبْدُ الصَّالِحُ وَکُنْتُ عَلَيْهِمْ شَهِيدًا مَا دُمْتُ فِيهِمْ إِلَی قَوْلِهِ شَهِيدٌ فَيُقَالُ إِنَّ هَؤُلَائِ لَمْ يَزَالُوا مُرْتَدِّينَ عَلَی أَعْقَابِهِمْ مُنْذُ فَارَقْتَهُمْ
سلیمان بن حرب، شعبہ، مغیرہ بن نعمان، شیخ نخع، سعید بن جبیر، حضرت ابن عباس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ قیامت کے روز تم ﷲ کے سامنے اس طرح ننگے جسم جمع ہوں گے جس طرح تم پیدائش کے وقت ننگے تھے پھر سب سے پہلے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو لباس پہنایا جائے گا خبردار ہو جاؤ میری امت کے چند لوگ پکڑ کر لائے جائیں گے فرشتے ان کو پکڑ کر دوزخ میں لے جائیں گے میں کہوں گا پروردگار! یہ تو میری امت کے لوگ ہیں رب فرمائے گا انہوں نے تمہاری وفات کے بعد طرح طرح کی نئی نئی باتیں نکالی تھیں اس وقت میں وہی عرض کروں گا جو کہ ﷲ کے نیک بندے حضرت عیسیٰ کہیں گے کہ جب تک میں ان میں تھا ان کا نگران تھا مگر میرے بعد تو ہی ان کا گواہ ہے ارشاد ہوگا کہ اے محمد!جب تم ان سے جدا ہوئے تو یہ ایڑیوں کے بل پھر گئے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment