کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
تفاسیر کا بیان
باب
لوگوں کو دکھانے دنیا کے کمانے یا فخر کے طور پر قرآن پڑھنے کا بیان
حدیث نمبر
4701
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْحَارِثِ التَّيْمِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ يَخْرُجُ فِيکُمْ قَوْمٌ تَحْقِرُونَ صَلَاتَکُمْ مَعَ صَلَاتِهِمْ وَصِيَامَکُمْ مَعَ صِيَامِهِمْ وَعَمَلَکُمْ مَعَ عَمَلِهِمْ وَيَقْرَئُونَ الْقُرْآنَ لَا يُجَاوِزُ حَنَاجِرَهُمْ يَمْرُقُونَ مِنْ الدِّينِ کَمَا يَمْرُقُ السَّهْمُ مِنْ الرَّمِيَّةِ يَنْظُرُ فِي النَّصْلِ فَلَا يَرَی شَيْئًا وَيَنْظُرُ فِي الْقِدْحِ فَلَا يَرَی شَيْئًا وَيَنْظُرُ فِي الرِّيشِ فَلَا يَرَی شَيْئًا وَيَتَمَارَی فِي الْفُوقِ
عبد ﷲ بن یوسف، مالک، یحییٰ بن سعید، محمد بن ابراہیم بن حارث تیمی، ابوسلمہ بن عبدالرحمن، حضرت ابوسعید خدری رضی ﷲ عنہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ تم میں ایک قوم نکلے گی، جن کے مقابلے میں تم اپنے نماز روزے اور دیگر اعمال کوحقیر سمجھوگے، لیکن وہ قرآن پڑھے گی، جوان کے گلوں سے نیچے نہ اترے گا، دین سے وہ ایسے نکل جائے گی، جیسے تیر شکار سے نکل جاتا ہے کہ شکاری کونہ پیکان میں کچھ معلوم ہے اور نہ ڈنڈی میں کچھ لگاہوا محسوس ہو اور نہ ہی پر پر کچھ اثرہوا، البتہ سو فار پر کچھ شبہ ساہو-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment