کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نکاح کا بیان
باب
عورتوں کا بھیس بدلنے والے مردوں کا خواتین کے پاس آمدورفت کی ممانعت کا بیان۔
حدیث نمبر
4869
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أُمِّ سَلَمَةَ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ عِنْدَهَا وَفِي الْبَيْتِ مُخَنَّثٌ فَقَالَ الْمُخَنَّثُ لِأَخِي أُمِّ سَلَمَةَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أُمَيَّةَ إِنْ فَتَحَ اللَّهُ لَکُمْ الطَّائِفَ غَدًا أَدُلُّکَ عَلَی بِنْتِ غَيْلَانَ فَإِنَّهَا تُقْبِلُ بِأَرْبَعٍ وَتُدْبِرُ بِثَمَانٍ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَدْخُلَنَّ هَذَا عَلَيْکُنَّ
عثمان بن ابی شیبہ، ہشام بن عروہ، عروہ، زینب بنت ام سلمہ رضی ﷲ عنہا سے روایت کرتی ہیں کہ میرے گھر میں ایک ہیجڑہ تھا جب رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم میرے گھر میں موجود تھے اس نے ام سلمہ کے بھائی عبد ﷲ بن ابی امیدسے کہا اگرکل ﷲ طائف کو فتح کردے تو میں تجھے دخترغیلان کو دکھاؤں گاوہ اتنی موٹی ہے کہ جب سامنے آتی ہے تو اسکے پیٹ میں چاربٹیں پڑجاتی ہیں اور جب پیٹھ موڑکرجاتی ہے تو آٹھ سلوٹیں دکھائی دیتی ہیں، یہ سن کر آپ نے فرمایا اے بیویو!یہ مخنث(ہیجڑے) تمہارے پاس آئندہ نہ آنے پائیں-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment