کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نکاح کا بیان
باب
فتنہ وفساد نہ ہونے کی صورت میں حبشیوں کا ناچ وغیرہ دیکھنے کا بیان۔
حدیث نمبر
4870
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ عَنْ عِيسَی عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتُرُنِي بِرِدَائِهِ وَأَنَا أَنْظُرُ إِلَی الْحَبَشَةِ يَلْعَبُونَ فِي الْمَسْجِدِ حَتَّی أَکُونَ أَنَا الَّتِي أَسْأَمُ فَاقْدُرُوا قَدْرَ الْجَارِيَةِ الْحَدِيثَةِ السِّنِّ الْحَرِيصَةِ عَلَی اللَّهْوِ
اسحاق بن ابراہیم، حنطلی، عیسیٰ، اوزاعی، زہری، عروہ، حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا کہتی ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم مجھے اپنی چادر میں چھپائے ہوئے تھے اور میں حبشیوں کو دیکھ رہی تھی جو کھیل رہے تھے، جب میں تھک جاتی تو آپ مجھے ہٹالیتے، اس بات سے اب تم اندازہ کرلوکہ ایک کمسن لڑکی کو کھیل کود دیکھنے کا کتناشوق ہوتا ہے اور کتنی دیر تک وہ دیکھتی رہے گی-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment