کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نکاح کا بیان
باب
ولیمہ اور نکاح میں دف بجانے کا بیان
حدیث نمبر
4783
َدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ ذَکْوَانَ قَالَ قَالَتْ الرُّبَيِّعُ بِنْتُ مُعَوِّذِ بْنِ عَفْرَائَ جَائَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَدَخَلَ حِينَ بُنِيَ عَلَيَّ فَجَلَسَ عَلَی فِرَاشِي کَمَجْلِسِکَ مِنِّي فَجَعَلَتْ جُوَيْرِيَاتٌ لَنَا يَضْرِبْنَ بِالدُّفِّ وَيَنْدُبْنَ مَنْ قُتِلَ مِنْ آبَائِي يَوْمَ بَدْرٍ إِذْ قَالَتْ إِحْدَاهُنَّ وَفِينَا نَبِيٌّ يَعْلَمُ مَا فِي غَدٍ فَقَالَ دَعِي هَذِهِ وَقُولِي بِالَّذِي کُنْتِ تَقُولِينَ
مسدد، بشربن مفضل، خالد بن ذکوان، ربیع بنت معوذبن عفراء کہتی ہیں کہ جب میری رخصتی ہوگئی تو رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم میرے بستر پر آکر اس طرح بیٹھ گئے جیسے تو میرے پاس بیٹھا ہے اور چھوٹی چھوٹی لڑکیاں دف بجا بجا کر شہدائے بدر کا مرثیہ گانے لگیں، ایک ان میں پڑھنے لگی ہم میں ایک نبی صلی ﷲ علیہ وسلم ہیں جو کل کا حال جانتے ہیں کہ کل کو کیا ہوگا آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا اس شعر کو چھوڑدو اور جو پہلے کہہ رہی تھیں وہی کہے جاؤ-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment