Saturday, July 2, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:220,TotalNo:4871


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نکاح کا بیان
باب
عورتوں کا قضائے حاجت کے لئے باہر نکلنے کا بیان
حدیث نمبر
4871
حَدَّثَنَا فَرْوَةُ بْنُ أَبِي الْمَغْرَائِ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ خَرَجَتْ سَوْدَةُ بِنْتُ زَمْعَةَ لَيْلًا فَرَآهَا عُمَرُ فَعَرَفَهَا فَقَالَ إِنَّکِ وَاللَّهِ يَا سَوْدَةُ مَا تَخْفَيْنَ عَلَيْنَا فَرَجَعَتْ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَکَرَتْ ذَلِکَ لَهُ وَهُوَ فِي حُجْرَتِي يَتَعَشَّی وَإِنَّ فِي يَدِهِ لَعَرْقًا فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَلَيْهِ فَرُفِعَ عَنْهُ وَهُوَ يَقُولُ قَدْ أَذِنَ اللَّهُ لَکُنَّ أَنْ تَخْرُجْنَ لِحَوَائِجِکُنَّ
فروہ بن ابی مغراء، علی بن مسہر، ہشام، عروہ، حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا کہتی ہیں کہ سودہ بنت زمعہ رضی ﷲ عنہا رات کو کسی کام کے لئے باہر نکلی تھیں، حضرت عمر رضی ﷲ عنہ نے دیکھ کر انہیں پہچان لیا اور کہا بخدا! اے سودہ تم ہم سے چھپ نہیں سکتی، حضرت سودہ نے آکر آپ صلی ﷲ علیہ وسلم سے ذکر کیا، اس وقت آپ میرے گھر میں شام کا کھانا تناول فرمارہے تھے، آپ کے ہاتھ میں ہڈی تھی کہ اتنے میں آپ صلی ﷲ علیہ وسلم پر وحی اترنا شروع ہوئی (وہ کیفیت) جب آپ سے دور ہوئی تو آپ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا اے عورتو! تمہیں اپنے ضروری کاموں کے لئے باہر نکلنے کی اجازت دے دی گئی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment