صحیح بخاری
کتاب
ذبیحوں اور شکار کا بیان
باب
اللہ تعالی کا قول کہ دریا کا شکار تمہارے لئے حلال ہے۔
حدیث نمبر
5106
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عَمْرٌو أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرًا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ غَزَوْنَا جَيْشَ الْخَبَطِ وَأُمِّرَ أَبُو عُبَيْدَةَ فَجُعْنَا جُوعًا شَدِيدًا فَأَلْقَی الْبَحْرُ حُوتًا مَيِّتًا لَمْ يُرَ مِثْلُهُ يُقَالُ لَهُ الْعَنْبَرُ فَأَکَلْنَا مِنْهُ نِصْفَ شَهْرٍ فَأَخَذَ أَبُو عُبَيْدَةَ عَظْمًا مِنْ عِظَامِهِ فَمَرَّ الرَّاکِبُ تَحْتَهُ
مسدد، یحییٰ، ابن جریج، عمرو، جابر رضی ﷲ عنہ کہتے ہیں کہ ہم جیش الخبط کے ساتھ جہاد میں تھے، ہمارے سردار ابوعبیدہ تھے، ہمیں بہت سخت بھوک لگی تو دریانے ایک بہت بڑی مردہ مچھلی کنارے پر ڈال دی، جسے عنبر کہا جاتا ہے، ہم نے اتنی بڑی مچھلی نہیں دیکھی تھی، ہم اسے نصف ماہ تک کھاتے رہے، ابوعبیدہ نے اس کی ہڈیوں میں سے ایک ہڈی لے لی وہ (اتنی بڑی تھی کہ) اس کے نیچے سے سوار گذر جاتا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment