صحیح بخاری
کتاب
ذبیحوں اور شکار کا بیان
باب
اللہ تعالی کا قول کہ دریا کا شکار تمہارے لئے حلال ہے۔
حدیث نمبر
5107
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرٍو قَالَ سَمِعْتُ جَابِرًا يَقُولُ بَعَثَنَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَلَاثَ مِائَةِ رَاکِبٍ وَأَمِيرُنَا أَبُو عُبَيْدَةَ نَرْصُدُ عِيرًا لِقُرَيْشٍ فَأَصَابَنَا جُوعٌ شَدِيدٌ حَتَّی أَکَلْنَا الْخَبَطَ فَسُمِّيَ جَيْشَ الْخَبَطِ وَأَلْقَی الْبَحْرُ حُوتًا يُقَالُ لَهُ الْعَنْبَرُ فَأَکَلْنَا نِصْفَ شَهْرٍ وَادَّهَنَّا بِوَدَکِهِ حَتَّی صَلَحَتْ أَجْسَامُنَا قَالَ فَأَخَذَ أَبُو عُبَيْدَةَ ضِلَعًا مِنْ أَضْلَاعِهِ فَنَصَبَهُ فَمَرَّ الرَّاکِبُ تَحْتَهُ وَکَانَ فِينَا رَجُلٌ فَلَمَّا اشْتَدَّ الْجُوعُ نَحَرَ ثَلَاثَ جَزَائِرَ ثُمَّ ثَلَاثَ جَزَائِرَ ثُمَّ نَهَاهُ أَبُو عُبَيْدَةَ
عبد ﷲ بن محمد، سفیان، عمرو، جابر رضی ﷲ عنہ کہتے ہیں کہ ہم تین سوسوارتھے، جن کو نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے بھیجا اور ہمارے سردارابوعبیدہ تھے، ہم قریش کے قافلہ کی گھات میں تھے، ہمیں بہت سخت بھوک لگی، یہاں تک کہ ہم نے خبط (کیکر کے پتے) کھائے، اسی لئے اس لشکر کانام جیش خبط رکھا گیا اور دریا نے ایک مچھلی جسے عنبرکہا جاتا تھا، کنارے پر لا کر ڈال دی، ہم پندرہ دن تک اس کو کھاتے رہے، اور اس کی چکنائی سے ہم نے اپنے جسم پر روغن مالش کیا، یہاں تک کہ ہمارے جسم تندرست ہوگئے، جابر نے کہا کہ ابوعبیدہ نے اس کی پسلیوں میں سے ایک پسلی لے کر کھڑی کی تو اس کے نیچے سے سوار گذرگیا، ہم میں ایک آدمی تھا، اس کو جب بھی بھوک زیادہ لگتی تو تین تین اونٹ ذبح کردیتا، پھرا بوعبیدہ نے اس کو جمع کردیا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment