صحیح بخاری
کتاب
لباس کا بیان
باب
ریشم کا پہننا اور مردوں کے لئے اس کا بچھانا اور وہ مقدار جوجائز ہے
حدیث نمبر
5428
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْحَکَمِ عَنْ ابْنِ أَبِي لَيْلَی قَالَ کَانَ حُذَيْفَةُ بِالْمَدَايِنِ فَاسْتَسْقَی فَأَتَاهُ دِهْقَانٌ بِمَائٍ فِي إِنَائٍ مِنْ فِضَّةٍ فَرَمَاهُ بِهِ وَقَالَ إِنِّي لَمْ أَرْمِهِ إِلَّا أَنِّي نَهَيْتُهُ فَلَمْ يَنْتَهِ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الذَّهَبُ وَالْفِضَّةُ وَالْحَرِيرُ وَالدِّيبَاجُ هِيَ لَهُمْ فِي الدُّنْيَا وَلَکُمْ فِي الْآخِرَةِ
سلیمان بن حرب، شعبہ، حکم، ابن ابی لیلی کہتے ہیں کہ حذیفہ مدائن میں تھے کہ انہوں نے پانی مانگا، ایک دیہاتی چاندی کے برتن میں پانی لے کرآیا تو انہوں نے اس کو پھینک دیا اور کہا کہ میں اس کو نہ پھینکتا مگر یہ کہ میں نے اس کو منع کیا تھا مگروہ بازنہیں آیا، رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایاہے کہ سونا، چاندی، حریر ودیباج کافروں کے لئے دنیامیں اور تمہارے لئے آخرت میں ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment