کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
ادب کا بیان
باب
مسکراہٹ اور ہنسی کا بیان۔
حدیث نمبر
5672
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَمْرٍو عَنْ أَبِي الْعَبَّاسِ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ لَمَّا کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالطَّائِفِ قَالَ إِنَّا قَافِلُونَ غَدًا إِنْ شَائَ اللَّهُ فَقَالَ نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا نَبْرَحُ أَوْ نَفْتَحَهَا فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاغْدُوا عَلَی الْقِتَالِ قَالَ فَغَدَوْا فَقَاتَلُوهُمْ قِتَالًا شَدِيدًا وَکَثُرَ فِيهِمْ الْجِرَاحَاتُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّا قَافِلُونَ غَدًا إِنْ شَائَ اللَّهُ قَالَ فَسَکَتُوا فَضَحِکَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْحُمَيْدِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بِالْخَبَرِ کُلِّهِ
قتیبہ بن سعید، سفیان، عمرو، ابوالعباس، حضرت عبد ﷲ بن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ جب رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم طائف میں جہاد کر رہے تھے تو آپ نے فرمایا کہ کل ان شاء ﷲ ہم واپس ہوجائیں گے، رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ میں سے کسی نے کہا کہ ہم بغیرفتح کئے ہوئے نہیں ٹلیں گے، تو آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اچھاپھرکل جنگ کرو چناچہ دوسرے دن ان لوگوں نے سخت جنگ کی اور بہت سے آدمی زخمی ہوئے تو رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کل ہم ان شاء ﷲ واپس ہوجائیں گے اب لوگ خاموش ہورہے اور رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم ہنس دئیے، حمیدی کا بیان ہے کہ ہم سے سفیان نے یہ پوری حدیث بیان کی-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment