کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
جنگ کرنے کا بیان
باب
غیر شادی شدہ مرد وعورت کے درے لگائے جائیں گے۔
حدیث نمبر
6376
حَدَّثَنَا مَالِکُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ أَخْبَرَنَا ابْنُ شِهَابٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُ فِيمَنْ زَنَی وَلَمْ يُحْصَنْ جَلْدَ مِائَةٍ وَتَغْرِيبَ عَامٍ قَالَ ابْنُ شِهَابٍ وَأَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ غَرَّبَ ثُمَّ لَمْ تَزَلْ تِلْکَ السُّنَّةَ
مالک بن اسماعیل، عبدالعزیز، ابن شہاب، عبید ﷲ بن عبد ﷲ بن عتبہ، زید بن خالد جہنی سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں نے نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے سنا کہ غیرشادی شدہ زنا کرنے کو ایک سو کوڑے مارنے اور ایک سال کے لئے جلاوطن کرنے کا حکم دے رہے تھے- ابن شہاب نے کہا کہ مجھ سے عروہ بن زبیر نے بیان کیا کہ عمربن خطاب نے جلا وطن کیا اور پھر یہی طریقہ جاری رہا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment