کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
توحید کا بیان
باب
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنی امت کواللہ تبارک وتعالی کی توحید کی طرف بلانے کا بیان
حدیث نمبر
6871
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ حَدَّثَنِي مَالِکٌ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي صَعْصَعَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَجُلًا سَمِعَ رَجُلًا يَقْرَأُ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ يُرَدِّدُهَا فَلَمَّا أَصْبَحَ جَائَ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَکَرَ لَهُ ذَلِکَ وَکَأَنَّ الرَّجُلَ يَتَقَالُّهَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنَّهَا لَتَعْدِلُ ثُلُثَ الْقُرْآنِ زَادَ إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ مَالِکٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ أَخْبَرَنِي أَخِي قَتَادَةُ بْنُ النُّعْمَانِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
اسمعیل، مالک، عبدالرحمن بن عبدﷲ بن عبدالرحمن بن ابی صعصعہ اپنے والد سے وہ حضرت ابوسعید خدری رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہین کہ ایک آدمی نے ایک آدمی کو (قل ھو ﷲ احد) بار بار پڑھتے ہوئے دیکھا، جب صبح ہوئی تو وہ شخص نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ سے تذکرہ اس طرح کیا گویا وہ اس کو بہت کم سمجھ رہا ہے، رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ میں میری جان ہے، بے شک یہ تہائی قرآن کے برابر ہے، اسمعیل بن جعفر نے بواسطہ مالک، عبدالرحمن، عبدالرحمن کے والد، ابوسعید نے اس زیادتی کے ساتھ روایت کیا کہ ابوسعید خدری نے کہا کہ مجھ سے میرے بھائی قتادہ بن نعمان نے نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کی-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment