Tuesday, November 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1998,TotalNo:6649


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
فتنوں کا بیان
باب
یاجوج ماجوج کا بیان
حدیث نمبر
6649
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ ح و حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ حَدَّثَنِي أَخِي عَنْ سُلَيْمَانَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي عَتِيقٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ أَنَّ زَيْنَبَ بِنْتَ أَبِي سَلَمَةَ حَدَّثَتْهُ عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ بِنْتِ أَبِي سُفْيَانَ عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَيْهَا يَوْمًا فَزِعًا يَقُولُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَيْلٌ لِلْعَرَبِ مِنْ شَرٍّ قَدْ اقْتَرَبَ فُتِحَ الْيَوْمَ مِنْ رَدْمِ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ مِثْلُ هَذِهِ وَحَلَّقَ بِإِصْبَعَيْهِ الْإِبْهَامِ وَالَّتِي تَلِيهَا قَالَتْ زَيْنَبُ بِنْتُ جَحْشٍ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَفَنَهْلِکُ وَفِينَا الصَّالِحُونَ قَالَ نَعَمْ إِذَا کَثُرَ الْخُبْثُ
ابوالیمان، شعیب، زہری، ح، اسمعیل، برادر اسمعیل سلمان، محمد بن محمد بن ابی عتیق، ابن شہاب، عروہ بن زبیر، زینب بنت ابی سلمہ ام حبیبہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہما بنت ابی سفیان، زینب بن حجش رضی ﷲ تعالیٰ عنہما سے روایت کرتی ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم ایک دن ان کے پاس گھبرائے ہوئے تشریف لائے اور فرمایا کہ ﷲ کے سوا کوئی معبود نہیں عرب کے واسطے خرابی ہے اس شر سے جو عنقریب آنے والا ہے، آج یاجوج ماجوج کی دیوار میں اتنا کھل گیا ہے اور اپنی انگلیوں میں سے ابہام (یعنی انگوٹھا) اور اس کے پاس والی انگلی کا حلقہ بنا کر اشارہ کرتے ہوئے فرمایا، زینب بنت حجش کا بیان ہے کہ میں نے عرض کیا کہ اے ﷲ کے رسول کیا ہم ہلاک ہوجائیں گے حالانکہ ہم میں صالح لوگ موجود ہوں گے، آپ نے فرمایا کہ ہاں جب کہ خباثت زیادہ ہوگی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment