Wednesday, November 2, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:2126,TotalNo:6777


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
کتاب اور سنت کو مضبوطی سے پکڑنے کا بیان
باب
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا کہ میں جوامع الکلم کے ساتھ بھیجا گیا ہوں
حدیث نمبر
6777
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ بُعِثْتُ بِجَوَامِعِ الْکَلِمِ وَنُصِرْتُ بِالرُّعْبِ وَبَيْنَا أَنَا نَائِمٌ رَأَيْتُنِي أُتِيتُ بِمَفَاتِيحِ خَزَائِنِ الْأَرْضِ فَوُضِعَتْ فِي يَدِي قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ فَقَدْ ذَهَبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنْتُمْ تَلْغَثُونَهَا أَوْ تَرْغَثُونَهَا أَوْ کَلِمَةً تُشْبِهُهَا
عبدالعزیز بن عبد ﷲ ، ابراہیم بن سعد، ابن شہاب، سعید بن مسیب، حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جوامع الکلم کے ساتھ بھیجا گیا ہوں اور رعب کے ذریعے میری مدد کی گئی ہے، اور ایک بار میں سویا ہوا تھا کہ تو میں نے خواب میں دیکھا کہ مجھے زمین کے خزانوں کی کنجیاں دی گئی ہیں اور حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم تو تشریف لے گئے اور تم ان خزانوں کو اپنے تصرف میں لارہے ہو، یا اس سے فائدہ اٹھا رہے ہو، یا اسی طرح کے کوئی الفاظ بیان کئے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment