کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
فتنوں کا بیان
باب
یہ باب ترجمۃ الباب سے خالی ہے
حدیث نمبر
6623
حَدَّثَنَا بَدَلُ بْنُ الْمُحَبَّرِ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ أَخْبَرَنِي عَمْرٌو سَمِعْتُ أَبَا وَائِلٍ يَقُولُ دَخَلَ أَبُو مُوسَی وَأَبُو مَسْعُودٍ عَلَی عَمَّارٍ حَيْثُ بَعَثَهُ عَلِيٌّ إِلَی أَهْلِ الْکُوفَةِ يَسْتَنْفِرُهُمْ فَقَالَا مَا رَأَيْنَاکَ أَتَيْتَ أَمْرًا أَکْرَهَ عِنْدَنَا مِنْ إِسْرَاعِکَ فِي هَذَا الْأَمْرِ مُنْذُ أَسْلَمْتَ فَقَالَ عَمَّارٌ مَا رَأَيْتُ مِنْکُمَا مُنْذُ أَسْلَمْتُمَا أَمْرًا أَکْرَهَ عِنْدِي مِنْ إِبْطَائِکُمَا عَنْ هَذَا الْأَمْرِ وَکَسَاهُمَا حُلَّةً حُلَّةً ثُمَّ رَاحُوا إِلَی الْمَسْجِدِ
بدل بن محبر، شعبہ، عمو، ابووائل سے روایت کرتے ہیں ابوموسیٰ اور ابومسعود، حضرت عمار رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کے پاس اس وقت گئے جب کہ حضرت علی نے ان کوفیوں کے پاس فوج جمع کرنے کو بھیجا تھا ان دونوں نے عمار سے کہا کہ جب تم مسلمان ہوئے تھے اس وقت ہم نے تمہیں اس کام میں جلدی کرنے سے زیادہ برا کوئی کام کرتے نہیں دیکھا، حضرت عمار رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ جب تم دونوں مسلمان ہوئے تھے اس وقت میں نے تمہارے اس کام میں دیر کرنے سے زیادہ برا کوئی کام نہیں دیکھا، ان دونوں کو ایک ایک جوڑا پہنایا، پھرمسجد کی طرف روانہ ہوگئے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment