Tuesday, November 1, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1973,TotalNo:6624


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
فتنوں کا بیان
باب
یہ باب ترجمۃ الباب سے خالی ہے
حدیث نمبر
6624
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ عَنْ أَبِي حَمْزَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ کُنْتُ جَالِسًا مَعَ أَبِي مَسْعُودٍ وَأَبِي مُوسَی وَعَمَّارٍ فَقَالَ أَبُو مَسْعُودٍ مَا مِنْ أَصْحَابِکَ أَحَدٌ إِلَّا لَوْ شِئْتُ لَقُلْتُ فِيهِ غَيْرَکَ وَمَا رَأَيْتُ مِنْکَ شَيْئًا مُنْذُ صَحِبْتَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْيَبَ عِنْدِي مِنْ اسْتِسْرَاعِکَ فِي هَذَا الْأَمْرِ قَالَ عَمَّارٌ يَا أَبَا مَسْعُودٍ وَمَا رَأَيْتُ مِنْکَ وَلَا مِنْ صَاحِبِکَ هَذَا شَيْئًا مُنْذُ صَحِبْتُمَا النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْيَبَ عِنْدِي مِنْ إِبْطَائِکُمَا فِي هَذَا الْأَمْرِ فَقَالَ أَبُو مَسْعُودٍ وَکَانَ مُوسِرًا يَا غُلَامُ هَاتِ حُلَّتَيْنِ فَأَعْطَی إِحْدَاهُمَا أَبَا مُوسَی وَالْأُخْرَی عَمَّارًا وَقَالَ رُوحَا فِيهِ إِلَی الْجُمُعَةِ
عبدان، ابوحمزہ، اعمش، شقیق بن مسلمہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں ابومسعود و ابوموسیٰ اور حضرت عمار کے پاس بیٹھا ہوا تھا تو ابومسعود نے عمار سے کہا کہ تمہارے علاوہ جس قدر تمہارے ساتھی ہیں، ان میں سے ہرایک کو میں کہہ سکتا ہوں کہ جب سے تم نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی صحبت اختیار کی ہے میں نے اس امر میں جلدی کرنے سے زیادہ کوئی بات عیب نہیں دیکھی، حضرت عمار نے کہا کہ اے ابومسعود میں نے تم سے اور تمہارے اس ساتھی سے جب سے کہ تم دونوں نے نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی صحبت اختیار کی ہے اس امر میں تاخیر سے زیادہ کوئی بات عیب کی نہیں دیکھی، حضرت ابومسعود خوش حال تھے، انہوں نے کہا کہ اے غلام دوجوڑے لاؤ، ایک حضرت ابوموسی کودیا اور دوسرا حضرت عمارہ کودیا اور کہا کہ تم دونوں جمعہ کی طرف جاؤ-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment