کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
کتاب اور سنت کو مضبوطی سے پکڑنے کا بیان
باب
ان احکام کا بیان جو دلائل کے ذریعے پہچانے جاتے ہیں۔
حدیث نمبر
6856
حَدَّثَنَا يَحْيَی حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ مَنْصُورِ بْنِ صَفِيَّةَ عَنْ أُمِّهِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ امْرَأَةً سَأَلَتْ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ هُوَ ابْنُ عُقْبَةَ حَدَّثَنَا الْفُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ النُّمَيْرِيُّ الْبَصْرِيُّ حَدَّثَنَا مَنْصُورُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ابْنُ شَيْبَةَ حَدَّثَتْنِي أُمِّي عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ امْرَأَةً سَأَلَتْ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْحَيْضِ کَيْفَ تَغْتَسِلُ مِنْهُ قَالَ تَأْخُذِينَ فِرْصَةً مُمَسَّکَةً فَتَوَضَّئِينَ بِهَا قَالَتْ کَيْفَ أَتَوَضَّأُ بِهَا يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّئِي قَالَتْ کَيْفَ أَتَوَضَّأُ بِهَا يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّئِينَ بِهَا قَالَتْ عَائِشَةُ فَعَرَفْتُ الَّذِي يُرِيدُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَذَبْتُهَا إِلَيَّ فَعَلَّمْتُهَا
یحیی ابن عینیہ، منصور بن صفیہ، منصور کی والدہ حضرت عائشہ سے روایت کرتی ہیں انہوں نے بیان کیا کہ ایک عورت نے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم سے پوچھا (دوسری سند) محمد بن عقبہ، فضیل بن سلیمان، نمیری، بصری، منصور بن عبدالرحمن بن شیبہ، اپنی والدہ سے اور وہ حضرت عائشہ سے روایت کرتی ہیں انہوں نے بیان کیا کہ ایک عورت نے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم سے حیض کے بارے میں پوچھا کہ کس طرح اس کا غسل کرے۔آپ نے فرمایا کہ مشک لگا ہوا ایک کپڑا لے کر اس سے پاکی حاصل کروں؟ نبی صلی ﷲ علیہ نے فرمایا کہ پاکی حاصل کر۔اس نے عرض کیا کہ یا رسول ﷲ! کیوںکر میں اس سے پاکی حاصل کروں؟ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس سے پاکی حاصل کر۔حضرت عائشہ کا بیان ہے کہ میں رسول ﷲ کا مقصد سمجھ گئی تو میں نے اس عورت کو اپنی طرف کھینچا اور سکھا دیا۔
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment