Wednesday, November 2, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:2254,TotalNo:6905


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
توحید کا بیان
باب
اللہ تعالی کا قول کہ وہی اللہ ہرچیز کا پیدا کرنے والا درست کرنے والا اور صورتیں بنانے والا ہے۔
حدیث نمبر
6905
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا مُوسَی هُوَ ابْنُ عُقْبَةَ حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی بْنِ حَبَّانَ عَنْ ابْنِ مُحَيْرِيزٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ فِي غَزْوَةِ بَنِي الْمُصْطَلِقِ أَنَّهُمْ أَصَابُوا سَبَايَا فَأَرَادُوا أَنْ يَسْتَمْتِعُوا بِهِنَّ وَلَا يَحْمِلْنَ فَسَأَلُوا النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْعَزْلِ فَقَالَ مَا عَلَيْکُمْ أَنْ لَا تَفْعَلُوا فَإِنَّ اللَّهَ قَدْ کَتَبَ مَنْ هُوَ خَالِقٌ إِلَی يَوْمِ الْقِيَامَةِ وَقَالَ مُجَاهِدٌ عَنْ قَزَعَةَ سَمِعْتُ أَبَا سَعِيدٍ فَقَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْسَتْ نَفْسٌ مَخْلُوقَةٌ إِلَّا اللَّهُ خَالِقُهَا
اسحاق، عفان، وہیب، موسی بن عقبہ، محمد بن یحییٰ بن حبان، ابن محیریز، حضرت ابوسعید خدری رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ جب لوگوں کو لونڈیاں غنیمت میں ہاتھ آئیں تو ان سے صحبت کرنی چاہی لیکن اس طرح کہ حمل نہ ٹھہرے تو لوگوں نے نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے عزل کے با رے پوچھا، آپ نے فرمایا کہ اگر تم عزل نہ کرو تو تم پر کوئی نقصان نہیں اس لیے کہ ﷲ نے اس شخص کا نام لکھ دیا ہے جو قیامت تک پیدا ہونے والا ہے مجاہد بواسطہ قزعہ نقل کرتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوسعید کو کہتے ہوئے سنا ہے آنحضرت نے فرمایا کہ کوئی ذات پیدا کی ہوئی نہیں ہے مگر یہ کہ ﷲ اس کا پیدا کرنے والا ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment