Wednesday, November 2, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:2272,TotalNo:6923


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
توحید کا بیان
باب

حدیث نمبر
6923
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ حَدَّثَنِي مَالِکٌ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَتَعَاقَبُونَ فِيکُمْ مَلَائِکَةٌ بِاللَّيْلِ وَمَلَائِکَةٌ بِالنَّهَارِ وَيَجْتَمِعُونَ فِي صَلَاةِ الْعَصْرِ وَصَلَاةِ الْفَجْرِ ثُمَّ يَعْرُجُ الَّذِينَ بَاتُوا فِيکُمْ فَيَسْأَلُهُمْ وَهُوَ أَعْلَمُ بِکُمْ فَيَقُولُ کَيْفَ تَرَکْتُمْ عِبَادِي فَيَقُولُونَ تَرَکْنَاهُمْ وَهُمْ يُصَلُّونَ وَأَتَيْنَاهُمْ وَهُمْ يُصَلُّونَ وَقَالَ خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دِينَارٍ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ تَصَدَّقَ بِعَدْلِ تَمْرَةٍ مِنْ کَسْبٍ طَيِّبٍ وَلَا يَصْعَدُ إِلَی اللَّهِ إِلَّا الطَّيِّبُ فَإِنَّ اللَّهَ يَتَقَبَّلُهَا بِيَمِينِهِ ثُمَّ يُرَبِّيهَا لِصَاحِبِهِ کَمَا يُرَبِّي أَحَدُکُمْ فُلُوَّهُ حَتَّی تَکُونَ مِثْلَ الْجَبَلِ وَرَوَاهُ وَرْقَائُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَا يَصْعَدُ إِلَی اللَّهِ إِلَّا الطَّيِّبُ
اسماعیل، مالک، ابوالزناد، اعرج، حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ رات اور دن کے فرشتے تمہارے پاس یکے بعد دیگرے آتے ہیں اور عصر اور فجر کی نماز میں دونوں ایک دوسرے سے ملتے ہیں، پھر جن فرشتوں نے تمہارے ساتھ رات گزاری ہے وہ اوپر چلے جاتے ہیں، ﷲ تعالی ان فرشتوں سے پوچھتا ہے حالانکہ وہ تمہیں زیادہ جانتا ہے، فرماتا ہے کہ تم نے میرے بندو کو کس حال میں چھوڑا، تو وہ کہتے ہیں کہ نماز کی حالت میں چھوڑا، اور جب گئے تھے تب بھی وہ نماز پڑھ رہے تھے خالد بن مخلد نے بواسطہ عبدﷲ بن دینارابوصالح- حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے پاک کمائی میں سے ایک کھجور کے برابر صد قہ کیا اور ﷲ کی طرف سے پاک چیز ہی چڑھتی ہے ﷲ تعالی اس کو اپنے دائیں ہاتھ سے قبول کرتا ہے پھر اس کے مالک کے لئے اس کی پرورش کرتا ہے جس طرح تم میں سے کوئی شخص اپنی بچھڑے کی پرورش کرتا ہے یہاں تک کہ وہ خیرات پہاڑ کے برابر ہو جاتی ہے اور ورقہ نے اسے عبدﷲ بن دینار انہوں نے سعید بن یسار سے انہوں نے ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے- حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ﷲ کی طرف پاکیزہ چیزیں ہی چڑھتی ہیں-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment