کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
احکام کا بیان
باب
کنوئیں وغیرہ کے متعلق فیصلہ کرنے کا بیان
حدیث نمبر
6693
حَدَّثَنَي إِسْحَاقُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ مَنْصُورٍ وَالْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي وَائِلٍ قَالَ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَحْلِفُ عَلَی يَمِينِ صَبْرٍ يَقْتَطِعُ مَالًا وَهُوَ فِيهَا فَاجِرٌ إِلَّا لَقِيَ اللَّهَ وَهُوَ عَلَيْهِ غَضْبَانُ فَأَنْزَلَ اللَّهُ إِنَّ الَّذِينَ يَشْتَرُونَ بِعَهْدِ اللَّهِ وَأَيْمَانِهِمْ ثَمَنًا قَلِيلًا الْآيَةَ فَجَائَ الْأَشْعَثُ وَعَبْدُ اللَّهِ يُحَدِّثُهُمْ فَقَالَ فِيَّ نَزَلَتْ وَفِي رَجُلٍ خَاصَمْتُهُ فِي بِئْرٍ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَلَکَ بَيِّنَةٌ قُلْتُ لَا قَالَ فَلْيَحْلِفْ قُلْتُ إِذًا يَحْلِفُ فَنَزَلَتْ إِنَّ الَّذِينَ يَشْتَرُونَ بِعَهْدِ اللَّهِ الْآيَةَ
اسحاق بن نصر، عبدالرزاق، سفیان، منصور، اعمش، ابووائل عبد ﷲ بن مسعود سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جو آدمی اس لئے جھوٹی قسم کھائے کہ کسی کا مال ہضم کرے تو وہ ﷲ سے اس حال میں ملے گا کہ ﷲ کا اس پر غضب ہوگا، چناچہ ﷲ نے یہ آیت نازل کی، ، ﴿ إِنَّ الَّذِينَ يَشْتَرُونَ بِعَهْدِ اللَّهِ وَأَيْمَانِهِمْ﴾، تو اشعث اور عبد ﷲ ان سے بیان کرتے ہیں کہ یہ آیت میرے متعلق نازل ہوئی میرا ایک شخص سے کنویں کے متعلق جھگڑا تھا تو نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ کیا تیرے پاس کوئی گواہ ہے، میں نے کہا کہ نہیں، آپ نے فرمایا کہ پھر وہ قسم کھائے گا میں نے عرض کیا کہ وہ تو قسم کھا لے گا تو اس وقت یہ آیت نازل ہوئی، ﴿ إِنَّ الَّذِينَ يَشْتَرُونَ بِعَهْدِ اللَّهِ الْآيَةَ﴾۔ الخ
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment