کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
نماز قصر کا بیان
باب
اس شخص کا بیان جو سہو کے سجدوں میں تکبیر کہے۔
حدیث نمبر
1154
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ابْنِ بُحَيْنَةَ الْأَسْدِيِّ حَلِيفِ بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَامَ فِي صَلَاةِ الظُّهْرِ وَعَلَيْهِ جُلُوسٌ فَلَمَّا أَتَمَّ صَلَاتَهُ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ فَکَبَّرَ فِي کُلِّ سَجْدَةٍ وَهُوَ جَالِسٌ قَبْلَ أَنْ يُسَلِّمَ وَسَجَدَهُمَا النَّاسُ مَعَهُ مَکَانَ مَا نَسِيَ مِنْ الْجُلُوسِ تَابَعَهُ ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ فِي التَّکْبِيرِ
قتیبہ بن سعید، لیث، ابن شہاب، اعرج، عبدﷲ بن بحینہ اسدی (جو بنی عبدالمطلب کے حلیف تھے) سے روایت کرتے ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم ظہر کی نماز میں کھڑے ہوگئے، حالانکہ کہ آپ کو کھڑا نہ ہونا چاہئیے تھا جب آپ نے اپنی نماز پوری کی تو دو سجدے کئے، اس قعدہ کی جگہ جو بھول گئے ابن جریح نے ابن شہاب سے تکبیر کے متعلق اس کے متابع حدیث روایت کی ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment