Saturday, December 11, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1371


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
زکوۃ کا بیان
باب
گائے کی زکو ۃ کا بیان۔
حدیث نمبر
1371
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ الْمَعْرُورِ بْنِ سُوَيْدٍ عَنْ أَبِي ذَرٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ انْتَهَيْتُ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ أَوْ وَالَّذِي لَا إِلَهَ غَيْرُهُ أَوْ کَمَا حَلَفَ مَا مِنْ رَجُلٍ تَکُونُ لَهُ إِبِلٌ أَوْ بَقَرٌ أَوْ غَنَمٌ لَا يُؤَدِّي حَقَّهَا إِلَّا أُتِيَ بِهَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَعْظَمَ مَا تَکُونُ وَأَسْمَنَهُ تَطَؤُهُ بِأَخْفَافِهَا وَتَنْطَحُهُ بِقُرُونِهَا کُلَّمَا جَازَتْ أُخْرَاهَا رُدَّتْ عَلَيْهِ أُولَاهَا حَتَّی يُقْضَی بَيْنَ النَّاسِ رَوَاهُ بُکَيْرٌ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
عمروبن غیاث، حفض بن غیاث، اعمش، معرور بن سوید، ابوذر سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا میں ان کے یعنی نبی کریم صلی ﷲ علیہ وسلم کے پاس پہنچا، تو آپ نے فرمایا قسم ہے اس ذات کی، جس کے قبضہ میں میری جان ہے، یا یہ فرمایا قسم ہے اس ذات کی جس کے سوا کوئی معبود نہیں یا اسی طرح کی کوئی قسم کھائی کہ نہیں ہے کوئی شخص جس کے پاس اونٹ، گائے، بکری ہو اور اس کا حق ادا نہ کرے مگر یہ کہ قیامت کے دن یہ جانور اس حال میں لائیں جائیں گے پہلے سے زیادہ اور موٹے ہوں گے اور اپنے کھروں سے ان کو روندیں گے اور اپنے سینگوں سے ماریں گے جب آخری جانور اس پر سے گزر جائے گا تو پھر پہلا جانور اس پر لوٹ آئے گا، یہاں تک کہ لوگوں کے درمیان میں فیصلہ ہوجائے گا، بکیر نے اس کو بسند ابوصالح ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ، نبی صلی ﷲ علیہ وسلم سے روایت کیا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment