Sunday, December 12, 2010

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1464


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
حج کا بیان
باب
تمتع، قران، اور افراد حج کا بیان۔
حدیث نمبر
1464
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ نَوْفَلٍ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّهَا قَالَتْ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ حَجَّةِ الْوَدَاعِ فَمِنَّا مَنْ أَهَلَّ بِعُمْرَةٍ وَمِنَّا مَنْ أَهَلَّ بِحَجَّةٍ وَعُمْرَةٍ وَمِنَّا مَنْ أَهَلَّ بِالْحَجِّ وَأَهَلَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْحَجِّ فَأَمَّا مَنْ أَهَلَّ بِالْحَجِّ أَوْ جَمَعَ الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ لَمْ يَحِلُّوا حَتَّی کَانَ يَوْمُ النَّحْرِ
عبدﷲ بن یوسف، مالک، ابوالاسود محمد بن عبدالرحمان بن نوفل، عروہ بن زبیر، حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا سے روایت کرتے ہیں- انہوں نے بیان کیا کہ ہم لوگ حضور اکرم صلی ﷲ علیہ وسلم کے ساتھ حجۃ الوداع کے سال نکلے، ہم میں سے بعض نے عمرہ کا احرام باندھا اور بعض نے حج اور عمرہ دونوں احرام باندھا تھا اور بعض نے حج کا احرام باندھا تھا اور رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے صرف حج کا احرام باندھا تھا، پس جس نے حج کا احرام باندھا یا جس نے حج اور عمرہ دونوں کا احرام باندھا، وہ لوگ احرام سے باہر نہ ہوئے یہاں تک کہ قربانی کا دن آگیا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment