کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
حج کا بیان
باب
اس شخص کا بیان جس نے روانگی کے دن ابطح میں عصر کی نماز پڑھی۔
حدیث نمبر
1647
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ قَالَ سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ أَخْبِرْنِي بِشَيْئٍ عَقَلْتَهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيْنَ صَلَّی الظُّهْرَ يَوْمَ التَّرْوِيَةِ قَالَ بِمِنًی قُلْتُ فَأَيْنَ صَلَّی الْعَصْرَ يَوْمَ النَّفْرِ قَالَ بِالْأَبْطَحِ افْعَلْ کَمَا يَفْعَلُ أُمَرَاؤُکَ
محمد بن مثنی، اسحاق بن یوسف، سفیان ثوری، عبدالعزیز بن رفیع روایت کرتے ہیں کہ میں نے حضرت انس بن مالک رضی ﷲ عنہ سے پوچھا مجھ کو وہ بات بتاؤ جو آپ کو نبی کریم صلی ﷲ علیہ وسلم سے یاد ہو کہ یوم ترویہ (یعنی آٹھویں تاریخ) میں آپ نے ظہر کی نماز کہاں پڑھی؟ انہوں نے کہا منی میں میں نے پوچھا روانگی کے دن عصر کی نماز کہان پڑھی؟ انہوں نے کہا ابطح میں لیکن تم اسی طرح کرو جس طرح تمہارے امراء کرتے ہیں۔
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment