کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
عمرہ کا بیان
باب
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنے عمرے کئے؟
حدیث نمبر
1663
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ حَدَّثَنَا شُرَيْحُ بْنُ مَسْلَمَةَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يُوسُفَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ سَأَلْتُ مَسْرُوقًا وَعَطَائً وَمُجَاهِدًا فَقَالُوا اعْتَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ذِي الْقَعْدَةِ قَبْلَ أَنْ يَحُجَّ وَقَالَ سَمِعْتُ الْبَرَائَ بْنَ عَازِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَقُولُ اعْتَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ذِي الْقَعْدَةِ قَبْلَ أَنْ يَحُجَّ مَرَّتَيْنِ
احمد بن عثمان، شریح بن مسلمہ، ابراہیم بن یوسف، یوسف، ابواسحاق سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے بیان کیا کہ میں نے مسروق عطاء اور مجاہد سے پوچھا تو ان لوگوں نے فرمایا کہ رسول ﷲ نے ذیقعدہ میں حج سے پہلے عمرہ کیا اور میں نے براء بن عازب رضی ﷲ عنہ کو کہتے ہوئے سنا کہ رسول ﷲ نے ذی قعدہ میں حج کرنے سے پہلے دو عمرے کئے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment