Saturday, January 1, 2011

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1664


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
عمرہ کا بیان
باب
رمضان میں عمرہ کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر
1664
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَائٍ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يُخْبِرُنَا يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِامْرَأَةٍ مِنْ الْأَنْصَارِ سَمَّاهَا ابْنُ عَبَّاسٍ فَنَسِيتُ اسْمَهَا مَا مَنَعَکِ أَنْ تَحُجِّينَ مَعَنَا قَالَتْ کَانَ لَنَا نَاضِحٌ فَرَکِبَهُ أَبُو فُلَانٍ وَابْنُهُ لِزَوْجِهَا وَابْنِهَا وَتَرَکَ نَاضِحًا نَنْضَحُ عَلَيْهِ قَالَ فَإِذَا کَانَ رَمَضَانُ اعْتَمِرِي فِيهِ فَإِنَّ عُمْرَةً فِي رَمَضَانَ حَجَّةٌ أَوْ نَحْوًا مِمَّا قَالَ
مسدد، یحیی، ابن جریج، عطاء، سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں نے ابن عباس رضی ﷲ عنہ کو خبر دیتے ہوئے سنا کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے انصار کی ایک عورت سے (جس کانام ابن عباس نے لیا تھا لیکن میں بھول گیا) فرمایا کہ تمہیں میرے ساتھ حج کرنے سے کس چیز نے روکا؟ اس نے کہا کہ میرے پاس ایک پانی بھرنے والا اونٹ تھا جس پر اس کا بیٹا اور فلاں شخص (یعنی اس کا شوہر) سوار ہو کر چلے گئے اور صرف ایک اونٹ چھوڑ گیا، جس ہر ہم پانی لادتے ہیں، آپ نے فرمایا کہ جب رمضان کا مہینہ آئے تو اس مہینہ میں عمرہ کرلے اس لئے کہ رمضان میں عمرہ کرنا ایک حج کے برابر ہے یا اسی کے مثل کچھ فرمایا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment