کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
عمرہ کا بیان
باب
جب عمرہ کرنے والے کو روکا جائے۔
حدیث نمبر
1687
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا حِينَ خَرَجَ إِلَی مَکَّةَ مُعْتَمِرًا فِي الْفِتْنَةِ قَالَ إِنْ صُدِدْتُ عَنْ الْبَيْتِ صَنَعْتُ کَمَا صَنَعْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَهَلَّ بِعُمْرَةٍ مِنْ أَجْلِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ أَهَلَّ بِعُمْرَةٍ عَامَ الْحُدَيْبِيَةِ
عبدﷲ بن یوسف، مالک، نافع سے روایت کرتے ہیں کہ عبدﷲ بن عمر رضی ﷲ عنہ جب فتنہ کے وقت عمرہ کرتے ہوئے مکہ کی طرف روانہ ہوئے تو انہوں نے کہا کہ اگر میں خانہ کعبہ سے روک دیاجاؤں تو میں وہی کروں گا جو ہم نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کے ساتھ کیا تھا چناچہ انہوں نے عمرے کا احرام باندھا اس لیے کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے حدیبیہ کے سال عمرہ کا احرام باندھا تھا۔
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment