Saturday, January 1, 2011

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1705


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
عمرہ کا بیان
باب
اگر محرم گورخر زندہ بھیجے تو قبول نہ کرے۔
حدیث نمبر
1705
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ مَسْعُودٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ عَنْ الصَّعْبِ بْنِ جَثَّامَةَ اللَّيْثِيِّ أَنَّهُ أَهْدَی لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِمَارًا وَحْشِيًّا وَهُوَ بِالْأَبْوَائِ أَوْ بِوَدَّانَ فَرَدَّهُ عَلَيْهِ فَلَمَّا رَأَی مَا فِي وَجْهِهِ قَالَ إِنَّا لَمْ نَرُدَّهُ عَلَيْکَ إِلَّا أَنَّا حُرُمٌ
عبدﷲ بن یوسف، مالک، ابن شہاب، عبیدﷲ بن عبدﷲ بن عتبہ بن مسعود، عبدﷲ بن عباس رضی ﷲ عنہ، صعب بن جثامہ لیثی رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کو ایک گورخر تحفہ بھیجا اس وقت آپ ابواء یا ودان میں تھے تو آپ نے اس کو واپس کر دیا جب ان کے چہرے پر آپ نے ملال کے اثرات دیکھے تو آپ نے فرمایا کہ میں اسے واپس نہ کرتا مگر محرم ہونے کے سبب سے واپس کر رہا ہوں-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment