کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
روزے کا بیان
باب
روزہ دار کو بوسہ لینے کا بیان۔
حدیث نمبر
1805
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ هِشَامِ بْنِ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ أَبِي کَثِيرٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ زَيْنَبَ ابْنَةِ أُمِّ سَلَمَةَ عَنْ أُمِّهَا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَتْ بَيْنَمَا أَنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْخَمِيلَةِ إِذْ حِضْتُ فَانْسَلَلْتُ فَأَخَذْتُ ثِيَابَ حِيضَتِي فَقَالَ مَا لَکِ أَنَفِسْتِ قُلْتُ نَعَمْ فَدَخَلْتُ مَعَهُ فِي الْخَمِيلَةِ وَکَانَتْ هِيَ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَغْتَسِلَانِ مِنْ إِنَائٍ وَاحِدٍ وَکَانَ يُقَبِّلُهَا وَهُوَ صَائِمٌ
مسدد، یحیی، ہشام بن ابی عبدﷲ ، یحیی بن ابی کثیر، ابوسلمہ زینب بنت ام سلمہ، اپنی ماں سے روایت کرتی ہیں کہ انہوں نے بیان کیا کہ میں رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کے ساتھ ایک چادر میں تھی، تو مجھے حیض آنے لگا میں نے اپنے حیض کے کپڑے پکڑے اور چپکے سے نکل گئی- آپ نے پوچھا کیا تجھے حیض آنے لگا؟ میں نے عرض کیا ہاں! پھر میں آپ کے ساتھ چادر میں چلی گئی اور ام سلمہ رضی ﷲ عنہا اور رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم ایک برتن سے غسل کرتے اور روزہ کی حالت میں آپ ان کا بوسہ لیتے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment