Saturday, January 1, 2011

Sahi Bukhari, Jild 1, Hadith no:1816


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
روزے کا بیان
باب
سفر میں روزہ رکھنے اور افطار کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر
1816
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ الشَّيْبَانِيِّ سَمِعَ ابْنَ أَبِي أَوْفَی رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ کُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَقَالَ لِرَجُلٍ انْزِلْ فَاجْدَحْ لِي قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ الشَّمْسُ قَالَ انْزِلْ فَاجْدَحْ لِي قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ الشَّمْسُ قَالَ انْزِلْ فَاجْدَحْ لِي فَنَزَلَ فَجَدَحَ لَهُ فَشَرِبَ ثُمَّ رَمَی بِيَدِهِ هَا هُنَا ثُمَّ قَالَ إِذَا رَأَيْتُمْ اللَّيْلَ أَقْبَلَ مِنْ هَا هُنَا فَقَدْ أَفْطَرَ الصَّائِمُ تَابَعَهُ جَرِيرٌ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ عَيَّاشٍ عَنْ الشَّيْبَانِيِّ عَنْ ابْنِ أَبِي أَوْفَی قَالَ کُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ
علی بن عبدﷲ ، سفیان، ابواسحق شیبانی، ابن ابی اوفی، سے روایت کرتے ہیں کہ ہم ایک سفر میں رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم کے ساتھ تھے ایک شخص نے آپ سے کہا اتر اور میرے لئے ستو گھول- اس نے عرض کیا یا رسول ﷲ ابھی سورج باقی ہے- آپ نے فرمایا کہ اتر کر میرے لئے ستو گھول، اس نے عرض کیا یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم ابھی تو سورج باقی ہے آپ نے فرمایا کہ اتر کر میرے لئے ستو گھول- وہ اترا اور آپ کے لئے ستو گھولے، آپ نے ان کو پی لیا، پھر اپنے دائیں ہاتھ سے اس کی طرف اشارہ کیا اور فرمایا کہ جب تم رات کی تاریکی کو دیکھو کہ یہاں سے شروع ہوئی تو سمجھو کہ روزہ افطار کرنے کا وقت آ گیا- جریر اور ابوبکر بن عیاش نے بواسطہ شیبانی، ابن ابی اوفی اس کے متابع حدیث روایت کی ہے انہوں نے کہا میں نے نبی صلی ﷲ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment