کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
روزے کا بیان
باب
اکثر صوم وصال رکھنے والے کو سزا دینے کا بیان۔
حدیث نمبر
1839
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْوِصَالِ فِي الصَّوْمِ فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ مِنْ الْمُسْلِمِينَ إِنَّکَ تُوَاصِلُ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ وَأَيُّکُمْ مِثْلِي إِنِّي أَبِيتُ يُطْعِمُنِي رَبِّي وَيَسْقِينِ فَلَمَّا أَبَوْا أَنْ يَنْتَهُوا عَنْ الْوِصَالِ وَاصَلَ بِهِمْ يَوْمًا ثُمَّ يَوْمًا ثُمَّ رَأَوْا الْهِلَالَ فَقَالَ لَوْ تَأَخَّرَ لَزِدْتُکُمْ کَالتَّنْکِيلِ لَهُمْ حِينَ أَبَوْا أَنْ يَنْتَهُوا
ابوالیمان، شعیب، زہری، ابوسلمہ بن عبدالرحمن، حضرت ابوہریرہ رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی ﷲ علیہ وسلم نے صوم وصال سے منع فرمایا- بعض لوگوں نے عرض کیا یا رسول ﷲ آپ تو صوم وصال رکھتے ہیں- آپ نے فرمایا تم میں سے کوئی شخص میری مثل ہے- مجھے تو میرا رب کھلاتا ہے اور پلاتا ہے- جب لوگ صوم وصال سے باز نہ آئے- تو آپ نے ایک دن ان لوگوں کے ساتھ صوم وصال رکھا پھر لوگوں کے ساتھ صوم وصال رکھا- پھر لوگوں نے چاند دیکھا- آپ نے فرمایا اگر آج چاند نظر نہ آتا تو میں کئی دن تک تمہارے لئے اس طرح روزہ رکھتا جاتا گویا ان لوگوں کے انکار کی بناء پر سزا دینے کے لئے یہ فرمایا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment