کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
روزے کا بیان
باب
ہمیشہ روزہ رکھنے کا بیان۔
حدیث نمبر
1850
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ وَأَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو قَالَ أُخْبِرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنِّي أَقُولُ وَاللَّهِ لَأَصُومَنَّ النَّهَارَ وَلَأَقُومَنَّ اللَّيْلَ مَا عِشْتُ فَقُلْتُ لَهُ قَدْ قُلْتُهُ بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي قَالَ فَإِنَّکَ لَا تَسْتَطِيعُ ذَلِکَ فَصُمْ وَأَفْطِرْ وَقُمْ وَنَمْ وَصُمْ مِنْ الشَّهْرِ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ فَإِنَّ الْحَسَنَةَ بِعَشْرِ أَمْثَالِهَا وَذَلِکَ مِثْلُ صِيَامِ الدَّهْرِ قُلْتُ إِنِّي أُطِيقُ أَفْضَلَ مِنْ ذَلِکَ قَالَ فَصُمْ يَوْمًا وَأَفْطِرْ يَوْمَيْنِ قُلْتُ إِنِّي أُطِيقُ أَفْضَلَ مِنْ ذَلِکَ قَالَ فَصُمْ يَوْمًا وَأَفْطِرْ يَوْمًا فَذَلِکَ صِيَامُ دَاوُدَ عَلَيْهِ السَّلَام وَهُوَ أَفْضَلُ الصِّيَامِ فَقُلْتُ إِنِّي أُطِيقُ أَفْضَلَ مِنْ ذَلِکَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا أَفْضَلَ مِنْ ذَلِکَ
ابوالیمان، شعیب، زہری، سعید مسیب، ابوسلمہ بن عبدالرحمن، عبدﷲ بن عمر رضی ﷲ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ میرے متعلق رسول ﷲ کو معلوم ہوا کہ میں کہتا ہوں کہ بخدا جب تک زندہ رہوں گا، دن کو روزہ رکھوں گا اور رات کو کھڑا ہوں گا- میں نے آپ سے عرض کیا میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں، میں نے ایسا کیا ہے آپ نے فرمایا کہ تو ان کی طاقت نہیں رکھتا اس لئے تو روزہ رکھ اور افطار بھی کر اور رات کو عبادت کے لئے کھڑا بھی ہو اور سو بھی جا اور ہر مہینے میں تین دن روزے رکھ لیا کر اس لئے کہ ہر نیکی کا دس گنا اجر ملتا ہے اور یہ عمر بھر روزے رکھنے کے برابر ہے، میں نے عرض کیا میں اس سے زیادہ کی طاقت رکھتا ہوں- آپ نے فرمایا کہ ایک دن روزہ رکھ اور دو دن افطار کر- میں نے عرض کیا کہ میں اس سے زیادہ کی طاقت رکھتا ہوں- آپ نے فرمایا ایک دن روزہ رکھ اور ایک دن افطار کر- یہ داؤد علیہ السلام کا روزہ ہے اور یہ تمام روزوں سے افضل ہے میں نے عرض کیا کہ میں اس سے زیادہ کی طاقت رکھتا ہوں نبی کریم صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا اس سے افضل کوئی روزہ نہیں
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment