Sunday, May 1, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1079,TotalNo:3615


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
انبیاء علیہم السلام کا بیان
باب
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا حضرت عائشہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے نکاح کرنے اور ان کا مدینہ میں آنے اور ان کی رخصتی کا بیان۔
حدیث نمبر
3615
حَدَّثَنَا مُعَلًّی حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهَا أُرِيتُکِ فِي الْمَنَامِ مَرَّتَيْنِ أَرَی أَنَّکِ فِي سَرَقَةٍ مِنْ حَرِيرٍ وَيَقُولُ هَذِهِ امْرَأَتُکَ فَاکْشِفْ عَنْهَا فَإِذَا هِيَ أَنْتِ فَأَقُولُ إِنْ يَکُ هَذَا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ يُمْضِهِ
معلی وہیب ہشام بن عروہ ان کے والد حضرت عائشہ رضی ﷲ عنہا سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتی ہیں کہ رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا کہ میں نے تمہیں (نکاح سے پہلے) خواب میں دو مرتبہ ریشمی کپڑوں میں لپٹا ہوا دیکھا اور (مجھ سے) کہا گیا کہ یہ آپ کی زوجہ ہیں جب میں نے اس کپڑے کو ہٹایا تو تم نظر آئیں میں نے کہا اگر یہ منجانب ﷲ ہے تو وہ پورا کرکے رہے گا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment