Saturday, May 7, 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1461,TotalNo:3997


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
غزوات کا بیان
باب
غزوہ طائف کا بیان
حدیث نمبر
3997
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عَطَائٌ أَنَّ صَفْوَانَ بْنَ يَعْلَی بْنِ أُمَيَّةَ أَخْبَرَهُ أَنَّ يَعْلَی کَانَ يَقُولُ لَيْتَنِي أَرَی رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ يُنْزَلُ عَلَيْهِ قَالَ فَبَيْنَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْجِعْرَانَةِ وَعَلَيْهِ ثَوْبٌ قَدْ أُظِلَّ بِهِ مَعَهُ فِيهِ نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِهِ إِذْ جَائَهُ أَعْرَابِيٌّ عَلَيْهِ جُبَّةٌ مُتَضَمِّخٌ بِطِيبٍ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ کَيْفَ تَرَی فِي رَجُلٍ أَحْرَمَ بِعُمْرَةٍ فِي جُبَّةٍ بَعْدَمَا تَضَمَّخَ بِالطِّيبِ فَأَشَارَ عُمَرُ إِلَی يَعْلَی بِيَدِهِ أَنْ تَعَالَ فَجَائَ يَعْلَی فَأَدْخَلَ رَأْسَهُ فَإِذَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُحْمَرُّ الْوَجْهِ يَغِطُّ کَذَلِکَ سَاعَةً ثُمَّ سُرِّيَ عَنْهُ فَقَالَ أَيْنَ الَّذِي يَسْأَلُنِي عَنْ الْعُمْرَةِ آنِفًا فَالْتُمِسَ الرَّجُلُ فَأُتِيَ بِهِ فَقَالَ أَمَّا الطِّيبُ الَّذِي بِکَ فَاغْسِلْهُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ وَأَمَّا الْجُبَّةُ فَانْزِعْهَا ثُمَّ اصْنَعْ فِي عُمْرَتِکَ کَمَا تَصْنَعُ فِي حَجِّکَ
یعقوب بن ابراہیم، اسمٰعیل، ابن جریج، عطاء، صفوان بن یعلی بن امیہ کہتے ہیں کہ یعلی کہا کرتے تھے کہ کاش میں رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کو نزول وحی کے وقت دیکھتا وہ کہتے ہیں کہ آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم (مقام) جعرانہ میں تھے اور آپ پر ایک کپڑے کا سائبان تھا جس میں آپ کے ساتھ آپ کے اصحاب بھی تھے کہ آپ کے پاس ایک دیہاتی آیا جو خوشبو لگا ہوا یک جبہ پہنے ہوئے تھے اس نے کہا یا رسول ﷲ! اس شخص کے بارے میں جس نے عمرہ کا احرام ایک ایسے جبہ میں جس میں خوشبو لگی ہے باندھا آپ کا کیا حکم ہے؟ تو حضرت عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے یعلی رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کو اپنے ہاتھ کے اشارے سے بلایا کہ آؤ، یعلیٰ اس نے آکر اس سائبان میں سر ڈال کردیکھا تو آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کا چہرہ مبارک سرخ تھا اور زور زور سے سانس چل رہا تھا تھوڑی دیر یہ کیفیت رہ کر پھر ختم ہو گئی تو آپ نے فرمایا جس نے ابھی مجھ سے عمرہ کے بارہ میں مسئلہ پوچھا تھا وہ کہاں ہے؟ اس آدمی کو تلاش کر کے لایا گیا تو آپ نے اس سے فرمایا کہ اس خوشبو کو دھو کر جبہ کو اتار ڈالو اور عمرہ میں اپنے حج کی طرح تمام افعال اد اکرو-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment