کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
توحید کا بیان
باب
اللہ کا قول کہ اس کا عرش پانی پر تھا۔
حدیث نمبر
6916
حَدَّثَنَا خَلَّادُ بْنُ يَحْيَی حَدَّثَنَا عِيسَی بْنُ طَهْمَانَ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ نَزَلَتْ آيَةُ الْحِجَابِ فِي زَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ وَأَطْعَمَ عَلَيْهَا يَوْمَئِذٍ خُبْزًا وَلَحْمًا وَکَانَتْ تَفْخَرُ عَلَی نِسَائِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَکَانَتْ تَقُولُ إِنَّ اللَّهَ أَنْکَحَنِي فِي السَّمَائِ
خلاد بن یحیی، عیسی بن طہمان، حضرت انس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ بن مالک فرماتے ہیں کہ حجاب کی آیت زینب بنت جحش کے متعلق نازل ہوئی اور اس دن آپ نے روٹی اور گوشت ان کے ولیمہ میں کھلایا اور نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی تمام بیویوں پر وہ فخر کیا کرتی تھیں اور کہا کرتی تھیں کہ ﷲ تعالی نے میرا نکاح آسمان پر ہی کر دیا ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment