Wednesday, November 2, 2011

Jild3,Bil-lihaaz Jild Hadith no:2264,TotalNo:6915


کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
توحید کا بیان
باب
اللہ کا قول کہ اس کا عرش پانی پر تھا۔
حدیث نمبر
6915
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَکْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ جَائَ زَيْدُ بْنُ حَارِثَةَ يَشْکُو فَجَعَلَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ اتَّقِ اللَّهَ وَأَمْسِکْ عَلَيْکَ زَوْجَکَ قَالَ أَنَسٌ لَوْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَاتِمًا شَيْئًا لَکَتَمَ هَذِهِ قَالَ فَکَانَتْ زَيْنَبُ تَفْخَرُ عَلَی أَزْوَاجِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَقُولُ زَوَّجَکُنَّ أَهَالِيکُنَّ وَزَوَّجَنِي اللَّهُ تَعَالَی مِنْ فَوْقِ سَبْعِ سَمَوَاتٍ وَعَنْ ثَابِتٍ وَتُخْفِي فِي نَفْسِکَ مَا اللَّهُ مُبْدِيهِ وَتَخْشَی النَّاسَ نَزَلَتْ فِي شَأْنِ زَيْنَبَ وَزَيْدِ بْنِ حَارِثَةَ
احمد، محمد بن ابی بکر مقدمی، حماد بن زید، ثابت، حضرت انس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ زید بن حا ثہ (اپنی بیوی کی) شکایت کرتے ہوئے آئے تو نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم فرمانے لگے کہ ﷲ سے ڈر اور اپنی بیوی کو اپنے پاس رہنے دے- حضرت انس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ اگر رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم قرآن میں کچھ چھپانے والے ہوتے تو اس آیت کو چھپا تے- حضرت انس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت زینب رضی ﷲ تعالیٰ عنہا آنحضرت صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی تمام بیویوں پر فخر کرتی تھیں اور کہتی تھیں کہ تمہارا نکا ح تمہارے گھر والوں نے کیا اور میرا نکاح ﷲ تعالی نے سات آسمانوں کے اوپر کیا اور ثابت سے منقول ہے کہ آیت ﴿وَتُخْفِي فِي نَفْسِکَ مَا اللَّهُ مُبْدِيهِ وَتَخْشَی النَّاسَ﴾ اور تم اپنے دل میں چھپاتے تھے جس کہ ﷲ تعالی ظاہر کرنے والا ہے اور تم لوگوں سے ڈرتے تھے حضرت زینب اور زید بن حاثہ رضی ﷲ تعالیٰ عنہما کی شان میں نازل ہوئی ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment