کتاب حدیث
صحیح بخاری
کتاب
کتاب اور سنت کو مضبوطی سے پکڑنے کا بیان
باب
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا اہل علم کواتفاق پررغبت دلانے کا بیان
حدیث نمبر
6824
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ حَدَّثَنِي مَالِکٌ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْکَدِرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ السَّلَمِيِّ أَنَّ أَعْرَابِيًّا بَايَعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی الْإِسْلَامِ فَأَصَابَ الْأَعْرَابِيَّ وَعْکٌ بِالْمَدِينَةِ فَجَائَ الْأَعْرَابِيُّ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَقِلْنِي بَيْعَتِي فَأَبَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ جَائَهُ فَقَالَ أَقِلْنِي بَيْعَتِي فَأَبَی ثُمَّ جَائَهُ فَقَالَ أَقِلْنِي بَيْعَتِي فَأَبَی فَخَرَجَ الْأَعْرَابِيُّ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا الْمَدِينَةُ کَالْکِيرِ تَنْفِي خَبَثَهَا وَيَنْصَعُ طِيبُهَا
اسمعیل، مالک، محمدبن مکندر، حضرت جابربن عبدﷲ رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ ایک اعرابی نے نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم سے اسلام پر بیعت کی، اس اعرابی کو مدینہ میں بخار آنے لگا تو وہ اعرابی رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا یا رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم میری بیعت فسخ کر دیں، رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے انکار کیا پھر وہ آپ کے پاس آیا اور عرض کیا کہ میری بیعت فسخ کر دیں تو آپ نے انکار کر دیا وہ اعرابی چلا گیا تو رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ مدینہ بھٹی کی طرح ہے میل کچیل کو صاف کر دیتا ہے اور پاکیزہ کو رکھ لیتا ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment